پاک فوج نے ایکسپو سنٹر کراچی میں قرنطینہ سنٹر قائم کردیا
پاکستان آرمی کورونا وائرس کی روک تھام کیلئےسندھ حکومت کی مکمل معاونت کررہی ہے، آئی ایس پی آر
پاکستان آرمی کی جانب سے ایکسپو سنٹر کراچی میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے لیے آئسولیشن سینٹر قائم کردیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان آرمی کورونا وائرس کی روک تھام کیلئےسندھ حکومت کی مکمل معاونت کررہی ہے، اس سلسلے میں پاک آرمی کی جانب سے کراچی میں قرنطینہ سینٹرقائم کردیا گیا ہے۔
اعلیٰ سول اور عسکری حکام نے کراچی میں ایکسپوسینٹر کا دورہ کیا اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا، قرنطینہ سینٹر میں سندھ حکومت اورآرمی کی ٹیمیں ملکرکام کررہی ہیں۔
دورے کے دوران اعلیٰ سول و عسکری حکام نے عملے کو مریضوں کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کرنے اور صحت کے اصولوں کی پاسداری یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ کیمپ میں حفاظتی اسپرے کرکے طبی اور سیکیورٹی عملہ کو تعینات کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 461 تک پہنچ گئی ہے جب کہ وائرس سے 3 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔