کورونا وبا نہ لاپرواہی ہوئی ہے اور نہ ہی برداشت کی جائے گیفردوس عاشق
قوم کی صحت کا تحفظ وزیر اعظم عمران خان کی اولین ترجیح ہے، معاون خصوصی
معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے متعلق نا تو کسی قسم کی کوتاہی یا لاپرواہی ہوئی ہے اور نہ ہی برداشت کی جائے گی۔
اپنی ٹوئٹ میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ قوم کی صحت کا تحفظ وزیر اعظم عمران خان کی اولین ترجیح ہے۔ اِس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی یا لاپرواہی نہ ہوئی ہے اور نہ ہی برداشت کی جائے گی۔ وزیر اعظم ذاتی طور پر ساری صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں وفاقی و صوبائی حکومتیں اور تمام متعلقہ اِدارے اِشتراکِ عمل سے اقدامات کر رہے ہیں۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستانیوں سے اپیل ہے کہ کورونا کی وبا پر قابو پانے کے لئے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔اس چیلنج سے نبرد آزما ہونے کیلئے عوام کو مثالی نظم و ضبط کا مظاہرہ کرنا ہے۔عزم و ہمت، استقامت اور یکسوئی سے اس عفریت کا مقابلہ کرنا ہے۔ عوام ہجوم والی جگہوں پر نہ جائیں۔ ریستوران میں بیٹھنے کی بجائے ٹیک اوے کو ترجیح دیں۔ اس طرح کے چیلنجز سے عوام اور حکومتیں مل کر نبرد آزما ہوتی ہیں۔ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے ورلڈ بینک پاکستان کو 238 ملین ڈالر جبکہ ایشین ڈویلپمنٹ بینک350 ملین ڈالر کی امداد فراہم کرے گا۔