کراچی بارش کے باعث کے ای ایس سی کے 134 فیڈر ٹرپ کرگئے

شہر کی اہم شاہرہوں پر بارش کے باعث ٹریفک جام ہوگیا جسکی وجہ سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں بارش کا سلسلہ آئند 2سے 3روز تک جاری رہے گا۔ فائل فوٹو

بارش کے باعث کے ای ایس سی کے 134 فیڈر ٹرپ کرگئے،مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل


کئی دن کے حبس اورشدید گرمی کے بعد آج شہر کےمختلف علاقوں میں تیزبارش سے موسم خوشگوارہوگیا جس کے بعد شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔۔بارش نے کے ای ایس سی کی کارکردگی کا بھی پول کھول دیا اور 1300فیڈرز میں سے 134فیڈرزٹرپ کرگئے۔بارش سے ہجرت کالونی میں کرنٹ لگنے سے 16سال کی لڑکی جاں بحق اور نمائش چورنگی پردکان کی چھت گرنے سے 2افراد زخمی ہوگئے۔

دوسری جانب شہر کی اہم شاہراہوں پرشدید ٹریفک جام ہوگیا جس کے بعد لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں بارش کا سلسلہ آئند 2سے 3روز تک جاری رہے گا۔
Load Next Story