شہبازشریف آج رات وطن واپس پہنچیں گے ن لیگ کی تصدیق
شہباز شریف نے کورونا پر حکمت عملی کیلیے آل پارٹیز کانفرنس کے ممکنہ انعقاد کے پیش نظر واپسی کا فیصلہ کیا، پارٹی ذرائع
مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف آج رات لندن سے واپس وطن پہنچیں گے مسلم لیگ (ن) نے اس بات کی تصدیق کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف آج رات لندن سے وطن واپس پہنچ رہے ہیں، مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے پارٹی صدر کی واپسی کی تصدیق کردی ہے۔
شہباز شریف 4 ماہ اور 3 دن کے بعد وطن واپس آ رہے ہیں، اس حوالے سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطاء اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ موجودہ ملکی حالات کو دیکھتے ہوئے شہباز شریف نے اپنے بھائی کی علالت کے باوجود پاکستان اور اپنی عوام کی خاطر وطن واپسی کا فیصلہ کیا۔
دوسری جانب ذرائع مسلم لیگ (ن) نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے حکومت کی جانب سے کورونا وائرس پر قومی حکمت عملی کے لیے آل پارٹیز کانفرنس کے ممکنہ انعقاد کے پیش نظر واپسی کا فیصلہ کیا ہے، شہباز شریف نے وطن واپسی پر سینئر رہنماؤں کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں ملکی صورتحال بالخصوص کورونا کی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔