سندھ میں لاک ڈاؤن کے باعث ریسرچ ادارہ بند کورونا دوا کی تیاری کیلیے سائنسی تجربات بھی رک گئے
جامعہ کراچی میں سائنسدانوں نے 9 ایسے مرکبات دریافت کر لیے تھے جو کوروانا کے host cell میں تحرک کو روک رہے تھے
سندھ میں صوبائی حکومت کی جانب سے کیے گئے لاک ڈاؤن کے سبب جامعہ کراچی میں قائم سائنسی تحقیق کا عالمی شہرت یافتہ ادارہ آئی سی سی بی ایس (انٹرنیشنل سینٹر فار کیمیکل اینڈ بائیو لوجیکل سائنسز) بھی بند کر دیا گیا جس کے سبب اس ادارے میں کوروانا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی دوا کی تیاری بھی روک دی گئی ہے۔
کورونا دوا کی تیاری کا عمل اس ماہ کے آغاز میں ہی شروع کیا گیا تھا اور اس دوا کی تیاری پر تجربات آئی سی سی بی ایس کے ماتحت ادارے پنجوائی سینٹر فار ڈرگ ریسرچ میں کیے جارہے تھے دوا کی تیاری میں مصروف پاکستانی سائنسدانوں نے دوا کی تیاری کے 5 مختلف مراحل میں سے پہلا مرحلہ مکمل کرتے ہوئے ایک بڑی پیش رفت کی تھی اور 9 ایسے عناصر compounds کی شناخت کرلی گئی تھی جو کورونا وائرس کے host cell میں تحرک کو روکنے یا اسے توڑنے میں موثر ثابت ہورہے تھے،بعض حلقوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر ریسرچ کے مذکورہ ادارے کے لاک ڈاؤن میں کھلے ہونے پر تبصرے شروع ہو گئے۔
آئی سی سی بی ایس کے سربراہ اور معروف سائنسدان پروفیسر ڈاکٹر اقبال چوہدری نے ریسرچ کے رک جانے کی "ایکسپریس"کو تصدیق کردی ،ان کا کہنا تھا کہ "کچھ اساتذہ نے ہمارے سائنسدانوں کے گھروں سے ہماری ہی شٹل سروس میں ادارے تک آنے کی تصاویر اور وڈیوز سوشل میڈیا پر آپ لوڈ کی جس کے سبب ایک بحث چھڑ گئی اور ہمارے لیے ریسرچ کو جاری رکھنا مشکل ہوگیا جس کے بعد تحقیقی سرگرمیوں کو روک کر ادارے کو بند کرنا پڑا۔
واضح رہے کہ دوا کی تیاری پر ابتدائی مراحل کے سائنسی تجربات ڈاکٹر اقبال چوہدری کی نگرانی میں ڈاکٹر عطیہ الوہاب کررہی ہیں، ڈاکٹر عطیہ الوہاب نے "ایکسپریس" کو بتایا کہ ابتدائی مرحلے میں ہم نے کمپیوٹر سیمیولیشن computer simulation کے ذریعے COVID -19 کے نمونے sample کو 15754 سے گزارا یہ کمپاؤنڈ ہمارے لائبریری بینک میں محفوظ ہیں جس کے بعد 9 ایسے مرکبات کی شناخت ہوئی ہے جنھوں نے کورونا وائرس کے host cellمیں تحرک کو روک سکتے ہیں یا اسے ٹوٹ سکتے ہیں ان میں ایک مرکب کمپاونڈ 2 یا مالیکیولر بینک کوڈ AAA396 وائرس کی replication کو روکنے میں سب سے موثر ثابت ہوا ہے اور کمپاونڈ 2 کو دوا کی تیاری میں lead molecule کے طور پر تصور کیا جارہا ہے اس مرکب کی binding energy _71.63 kcal/mol o ہے۔
ڈاکٹر اقبال چوہدری ے بتایا کہ تحقیقی سرگرمیاں کے دوبارہ آغاز کی صورت میں ہم دوسرے مرحلے میں روکے گئے کام اس وائرس کے پروٹین کی کلوننگ ایک بار پھر شروع کریں گے یہ وائرس نان لیوونگ ہے تاہم جب یہ انسانی جسم میں جاتا ہے تو ہوسٹ سیل میں جاکر ملٹی پلائی ہوتا ہے اور اپنی تعدادبڑھاکرجسم میں انفیکشن کرتاہے ،ڈاکٹر اقبال چوہدری نے بتایا کہ کچھ طبی پودے ایسے بھی ہیں جواینٹی کوروناوائرس ہیں ان کو بھی دوا کی تیاری میں استعمال کریں گے۔