سعودی عرب میں سینی ٹائزر پینے کی ترغیب دینے والے 2 افراد گرفتار

سوشل میڈیا پرجن افراد نے سینیٹائزپیتے ہوئے وڈیوبنائی جس کے ذریعے وہ لوگوں کو یہ غلط پیغام دے رہے تھے،پراسیکیوشن ذرائع

سوشل میڈیا پرجن افراد نے سینیٹائزپیتے ہوئے وڈیوبنائی جس کے ذریعے وہ لوگوں کو یہ غلط پیغام دے رہے تھے،پراسیکیوشن ذرائع ۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
سعودی عرب میں پولیس نے سوشل میڈیا پرکورونا وائرس سے بچاؤ کیلیے سینیٹائز پیتے ہوئے وڈیو وائرل کرنیوالے 2 افراد کو گرفتار کرلیا۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق پراسیکیوشن جنرل نے سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو بنانے والوں کے خلاف فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے احکامات دیئے تھے۔


پراسیکیوشن کے ذرائع کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر جن افراد نے سینیٹائز پیتے ہوئے وڈیو بنائی جس کے ذریعے وہ لوگوں کو یہ غلط پیغام دے رہے تھے کہ جراثیم کش محلول پینے سے کورونا سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

 
Load Next Story