کورونا وائرس سے دنیا بھر میں 13ہزارسے زائد افراد ہلاک اٹلی شدید متاثر

جان لیوا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد3لاکھ سےتجاوزکرگئی، 95 ہزارسےزائد صحت یاب

جان لیوا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد3لاکھ سےتجاوزکرگئی، 95 ہزارسےزائد صحت یاب

ISLAMABAD:
کورونا وائرس سے دنیا بھر میں 13ہزارسے زائد افراد ہلاک ہوگئے جبکہ یورپی ملک اٹلی اس وبا سے شدید متاثر ہے۔

کورونا وائرس کی وبا نے 188 ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور اب تک 13 ہزار 69 افراد ہلاک ہوچکے۔ دنیا بھر میں اس جان لیوا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد3لاکھ سےتجاوزکرگئی ہے تاہم 95 ہزارسےزائد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس نے کرہ ارض پر پنجے گاڑ لیے ہیں اور سب سے زیادہ متاثر اٹلی ہے جہاں یہ خطرناک وائرس مزید 793 زندگیاں نگل گیا جس کے نتیجے میں اموات کی تعداد 4825 ہوگئیں۔

چین میں 3261، ایران میں 1556، اسپین میں 1378، فرانس میں 562، امریکامیں 340، برطانیہ میں 233، جرمنی میں 84، نیدرلینڈزاوربیلجیم میں30،30 جبکہ سوئٹزرلینڈمیں23 افراد کورونا وائرس کی بھینٹ چڑھ گئے ہیں۔


مشرق وسطیٰ کو بھی کورونا وائرس نے جکڑ لیا ہے۔ لبنان میں کورونا وائرس سے 4 افراد کی ہلاکت کے بعد لبنانی حکومت نےلاک ڈاؤن پرعملدرآمدکرانے اور شہریوں کوگھروں تک محدود رکھنے کےلیےفوج طلب کرلی ہے۔ لاک ڈاؤن میں عوام کوصرف اشیائےضروریہ کےلیےگھرسےباہرنکلنےکی اجازت ہوگی۔

ادھر سعودی عرب میں کوروناوائرس کے مزید 48 کیس سامنے آئے ہیں اور مکمل لاک ڈاؤن کردیا گیا ہے جس کے باعث ٹرین، بسیں ،ٹیکسیاں بند ہیں۔

علاوہ ازیں بھارت میں کورونا سے 5مزید افراد ہلاک ہوگئے اور آج سے ملک بھر میں"جنتا کرفیو" نافذ کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب برطانیہ کے علاقے برمنگھم میں کورونا وائرس نے ایک اور پاکستانی کو اپنا شکار بنا لیا جس کے نتیجے میں برطانیہ میں اس وائرس سے ہلاک پاکستانیوں کی تعداد 3 ہوگئی جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔
Load Next Story