پنجاب میں لاک ڈاؤن کا آغاز دکانیں اور دفاتر بند
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات موخر اور نجی اسکولوں کی فیسیں آدھی کرنے کا حکم، دس ہزار طبی عملہ بھرتی کرنے کا فیصلہ
پنجاب بھر میں آج سے 2 ہفتوں کے لئے باقاعدہ لاک ڈاؤن کا آغاز ہو گیا ہے اور صوبہ بھر میں ہر قسم کے مذہبی و سماجی اجتماعات پر پابندی ہے جبکہ ملکی و غیر ملکی فضائی آپریشن بھی مکمل بند ہے۔
وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے اعلان کے بعد محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے لاک ڈاؤن کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
لاہور اور راولپنڈی سمیت صوبے بھر میں تمام سرکاری و نجی ادارے مکمل بند ہیں تاہم بینک، میڈیکل اسٹورز اور اشیائے ضروریہ کی دکانیں کھلی ہیں اور شہریوں کو وہاں سے خریداری کی اجازت ہے۔
اندرون شہر، بین الاضلاعی اور بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بھی مکمل بند ہے جبکہ ڈبل سواری پر پابندی عائد ہے تاہم صرف فیملیز کو اس پابندی سے استثنیٰ ہے۔
لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کے لئے پولیس الرٹ ہے، شہریوں کو دکانوں پر ناشتہ کرنے کی اجازت نہیں، تاہم کھانا ساتھ لے جانے کی اجازت ہے۔
لاہور شہر میں سڑکیں سنسان ہیں اور ٹریفک نہ ہونے کے برابرہے۔ شہر میں شاہ عالم مارکیٹ، لبرٹی، اوریگا، اچھرہ سمیت تمام شاپنگ سنٹرز اور تجارتی مراکز بند ہیں۔
رائیونڈ مرکز بند
کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر تبلیغی مرکز رائیونڈ کو بھی بند کردیا گیا ہے۔ تبلیغی مرکز میں موجودجماعت کے لوگوں کو فوری طور پر اپنے گھر جانیکی ہدایت کی گئی ہے اور غیرملکی طلباء کو مرکز سے باہر نہ نکلنے کا حکم دیا گیا ہے۔
پنجاب کورونا آرڈیننس 2020 منظور
صوبائی کابینہ نے پنجاب کورونا آرڈیننس 2020 کی منظوری دے دی۔ آرڈیننس کے تحت پنجاب میں کسی بھی شخص کی نقل و حرکت کو کنٹرول کیا جا سکے گا، کسی بھی شہری کو علاج کی غرض سے تحویل میں لے کر گھر سے سرکاری اسپتال منتقل کیا جا سکے گا۔
آرڈیننس کی حکم عدولی پر 10 ہزار روپے سے 50 ہزار روپے جرمانہ یا 6 ماہ قید کی سزا ہوگی، صوبائی کابینہ کے اجلاس میں سیکرٹری صحت کیپٹن (ر)محمد عثمان نے آرڈیننس پیش کیا۔ خصوصی کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں پنجاب کابینہ نے آرڈیننس کی منظوری دے دی۔
تعلیمی اداروں میں 31 مئی تک موسم گرما کی تعطیلات
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیرصدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں اہم اقدامات کی منظوری دی گئی۔ کابینہ نے گرمیوں کی تعطیلات قبل از وقت کرنے کی منظوری دیتے ہوئے تعلیمی ادارے 31 مئی تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تعلیمی اداروں میں آدھی فیس لی جائے گی اور اساتذہ کو مکمل تنخواہیں ادا کی جائیں گی۔
بلدیاتی انتخابات ملتوی، اسکول فیس آدھی
کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کو نوماہ کیلئے ملتوی کردیاگیاہے، سرکاری اسکولوں میں چھٹیاں اور نجی اسکولوں کی فیسیں آدھی کردی گئی ہیں، پنجاب میں دس ہزارڈاکٹراورپرامیڈیکس اسٹاف کی بھرتی کا اجازت دی گئی ہے۔
عثمان بزدار نے کہا کہ کوروناوائرس کی روک تھام کیلئے 11 ارب کے فنڈزجاری کئے گئے ہیں، زکوۃ اور بیت المال کے سارےفنڈزبھی تمام ضلعوں کو جاری کررہےہیں۔
پنجاب حکومت نے اپوزیشن سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وزیر قانون راجہ بشارت کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی گئی ہے جو کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے تجاویز لے گی۔