ہمایوں سعید اورعدنان صدیقی کورونا ٹیسٹ رپورٹس کے بعد دوبارہ قرنطینہ میں چلے گئے
ہمایوں سعید اورعدنان صدیقی نے مزید 10 دن تک خود کو قرنطینہ میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے
لاہور:
اداکار ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی نے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹس آنے کے بعد ایک بار پھر خود کو قرنطینہ کرکے 14 دن سب سے الگ تھلگ رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی نے چند روز قبل امریکا سے وطن واپسی پر کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر گھر جانے کے بجائے ایک ہوٹل میں خود کو قرنطینہ کرلیا تھا۔ عدنان صدیقی نے سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں کو آگاہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم دونوں ایک مقامی ہوٹل میں ہیں اور 14 دنوں تک یہیں رہیں گے جب کہ ہمایوں سعید نے یہ بھی بتایا تھا کہ ان دونوں نے اپنا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا ہے اور رپورٹس کے منتظر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فنکاروں کی حکومت سے غریب طبقے کا خیال رکھنے کی درخواست
اور اب ہمایوں سعید نے انسٹاگرام پر مداحوں کو اپنی اور عدنان صدیقی کی کورونا وائرس کی رپورٹس سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کا شکر ہمارا کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔ لیکن اس کے باوجود ہم اپنا 14 دن کا پیریڈ پورا کریں گے یعنی مزید 10 دن تک خود کو قرنطینہ میں رکھیں گے اور سب سے الگ تھلگ رہیں گے، اس کے علاوہ ہر طرح کی احتیاطی تدابیر اختیار کریں گے۔ آپ سب لوگوں کی محبتوں اور دعاؤں کا شکریہ۔ گھر میں رہیں اور محفوظ رہیں۔
[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/B-FyMBspNkZ/"]