لاہور میں ’’پاکستان برائیڈل کٹیور ویک‘‘ کا شاندار آغاز عروسی ملبوسات میں ماڈلز کی کیٹ واک
معروف ڈیزائنرز نے موسم سرما کی مناسبت سے ملبوسات متعارف کرائے، صاحبہ اور ندا یاسر نے بھی ریمپ پرخوب داد سمیٹی.
'' پاکستان برائیڈل کٹیور ویک'' کا لاہور میں شاندار آغاز ہو گیا۔ پہلے روز مقامی ہوٹل میں ملک کے معروف آٹھ ڈیزائنرز نے اپنے عروسی ملبوسات کے دیدہ زیب ڈیزائن متعارف کروائے۔
اس موقع پر فیشن انڈسٹری پر برسوں سے راج کرنیوالی ماڈلز ارج منظور، نادیہ حسین، جیا علی، ریچل گل، سیبل، نادیہ، نیہا، نورے بھٹی، انعم ملک، سونیا نذیر، فائزہ حسین، سماء شاہ، رباب عدنان، وقار بٹ، عبداللہ اعجاز اور محمد سمیت دیگر نے عروسی ملبوسات کے ساتھ ریمپ کو چار چاند لگائے جب کہ معروف اداکارہ صاحبہ اور ندا یاسر نے بھی ریمپ پر آ کر حاضرین سے خوب داد سمیٹی۔ معروف ڈیزائنر دیپک پروانی، ندا اظفر، حاجرہ حیات، شازیہ، عائشہ سمویا، ارسلان اقبال، عمار شاہد اور فہد حسین نے موسم سرما کی مناسبت سے مختلف ڈیزائن تیار کیے تھے جن کو بہت سراہا گیا۔ اس موقع پر گلوکار فریحہ پرویز اور فرحان سعید بٹ نے بھی اپنے مقبول گیت پیش کیے۔ جگمگاتی روشنیوں کے ساتھ جاری کیٹ واک پر جونہی کوئی ماڈل ریمپ پرجلوہ گرہوتی تواس کا بھرپوراستقبال کیا جاتا بلکہ عمدہ ڈریسنگ پرخوب داد دی جاتی۔
فیشن ویک کے پہلے روز مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں کے علاوہ معروف اداکارہ مائرہ خان، بیوٹیشن مسرت مصباح اوردیگرموجود تھے۔ '' ایکسپریس '' سے گفتگوکرتے ہوئے معروف فیشن ڈیزائنر حسن شہریاریاسین (ایچ ایس وائی) نے بتایا کہ ''پاکستان برائیڈیل کٹیورویک '' میں پہلے کی طرح اس بار بھی لاہوریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ہے۔ ۔ ڈیزائنر دیپک پروانی نے کہا کہ پاکستان فیشن انڈسٹری میں کئی برسوں سے کام کر رہا ہوں اور اس میں وقت گزرنے کے ساتھ بہتری آ رہی ہے، میں نے فیشن ویک کے لیے منفرد انداز کے عروسی جوڑے تیارکیے تھے جس میں زری کا کام تو تھا ہی لیکن اس کے ساتھ رنگوںکا انتخاب بھی بہت اہم تھا۔ دوسری جانب اداکارہ مائرہ خان نے کہا کہ فیشن ویک میں حصہ لینے کے لیے خاص طورپرکراچی سے آئی ہوں، میں دو ڈیزائنرز کے ملبوسات متعارف کرائونگی، جہاں تک بات فیشن ویک کی ہے تولاہورمیں جب بھی کوئی پروگرام منعقد ہوتاہے تواس میں لاہوریوں کا والہانہ انداز بڑا نمایاں ہوتا ہے۔ اداکارہ وماڈل جیاعلی نے کہا کہ فیشن انڈسٹری اسوقت اپنے عروج پر ہے، بہت سے باصلاحیت ڈیزائنرفیشن انڈسٹری کا حصہ بن رہے ہیں۔