حج روکنے سے متعلق سوشل میڈیا کی خبروں میں صداقت نہیں نور الحق قادری
ایسے کسی اعلان سے قبل بڑے مسلم ممالک سے مشاورت کی جائے گی، وفاقی مذہبی امور
وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر حج روکنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں انتظامات معمول کے مطابق جاری ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور کا کہنا تھا کہ ہم سعودی وزارت حج و عمرہ سے مسلسل رابطے میں ہیں، سعودی عرب نے حج انتظامات روکنے سے متعلق کوئی حکم جاری نہیں کیا۔ ایسے کسی اعلان سے پہلے بڑے مسلم ممالک سے مشاورت کی جائے گی۔
انہوں ںے کہا کہ سعودی وزارت حج نے ٹرانسپورٹ اور ہوٹل، رہایشی عمارتوں کے حتمی معاہدہ فی الحال موخر کرنے کا مشورہ دیا ہے تاہم فی الحال حج نہ ہونے کی بات قبل از وقت ہے۔
ان کا کہنا تھ اکہ اللہ تعالی سے امید ہے حج کے ایام تک صورت حال بہتر ہو جائے گی۔ مصدقہ اطلاعات کیلئے وزارت کے آفیشل سوشل میڈیا سے رجوع کریں۔