پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی 6 روپے سے زائد تک کا اضافہ

مٹی کے تیل پر پیٹرولیم لیوی بڑھا کر 18روپے 59 پیسے فی لیٹر کردی گئی

لائٹ ڈیزل آئل پر پیٹرولیم لیوی میں ساڑھے تین روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیاہے فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل پر عائد پیٹرولیم لیوی کی شرح میں 6 روپے 26 پیسے فی لیٹر تک اضافہ کردیا ہے۔


حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق مٹی کے تیل پر عائد پیٹرولم لیوی کی شرح میں 2روپے 26 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد مٹی کے تیل پر پیٹرولیم لیوی بڑھا کر 18روپے 59 پیسے فی لیٹر کردی گئی ہے اسی طرح لائٹ ڈیزل آئل پر پیٹرولیم لیوی میں ساڑھے تین روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیاہے جس کے بعد لائٹ ڈیزل آئل پر پیٹرولیم لیوی کی شرح بڑھا کر 8 روپے 44 پیسے فی لیٹر کردی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ پیٹرول پر عائد پیٹرولیم لیوی میں 2 روپے 59 پیسے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول پرعائد پیٹرولیم لیوی کی شرح کم کرکے 17 روپے 16پیسے فی لیٹر کردی گئی ہے علاوہ ازیں ہائی اسپیڈ ڈیزل پر عائد پیٹرولیم لیوی میں 9 روپے 56 پیست فی لیٹر کمی کی گئ ہے جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل پر عائد پیٹرولیم لیوی کی شرح کم کرکے 15 روپے 49 پیسے فی لیٹر کردی گئی ہے۔
Load Next Story