مردان کی ایک یوسی سے 39 افراد میں کورونا کی تصدیق
142 ایران سے آنے والے زائرین کوذوالفقارعلی بھٹو پیرامیڈیکس سینٹر کے قرطینہ میں منتقل کیا گیا ہے
وزیر صحت خیبر پختونخوا تیمور جھگڑا نے کہا ہے کہ مردان کی یونین کونسل منگا سے 39 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسزمیں بونیر، صوابی، چارسدہ ، جنوبی وزیرستان اورکرک میں ایک ایک، مانسہرہ 3، مردان 39، پشاور 12 اور ڈیرہ اسماعیل خان سے 53 کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اب انٹرنیشنل این جی اوزاوریواین کے تعاون سے ہیلتھ کلسٹربنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ آگاہی سمیت دیگر اقدامات کے حوالے سے مشترکہ کام کیا جائے۔ محکمہ صحت نے ضرورت کی بنیاد پرصوبے کے مختلف اسپتالوں سے وینٹیلٹرزکوپازیٹیو آنے والے اضلاع کے اسپتالوں میں شفٹ کرنا شروع کردیا گیا ہے۔
بنوں مفتی محمود میموریل اسپتال ڈی آئی خان کو 9، ایل آر ایچ کو 5 وینٹیلٹرز ڈی ایچ او سوات نے مہیا کئے ہیں۔ ڈی ایچ او شانگلہ نے 4، ڈی ایچ اوسوات نے 5 وینٹیلٹرزسیدو ٹیچنگ اسپتال سوات کو فراہم کردیے اسی طرح ڈی ایچ او لوئر دیر نے 10 وینٹیلٹرز کوڈی ایچ کیواسپتال لوئردیرکو شفٹ کئے گئے ہیں۔
محکمہ صحت کے مطابق 142 ایران سے آنے والے زائرین کوذوالفقارعلی بھٹو پیرامیڈیکس سینٹر کے قرطینہ میں منتقل کیا گیا ہے، جن کے ٹیسٹوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔