کورونا کیخلاف جنگتاجروں کی وزیراعظم کو مدد کی پیشکش

ایف پی سی سی آئی نے کراچی، لاہور اسلام آبادمیں ہیلپ ڈیسک قائم کردیں

ایف پی سی سی آئی نے کراچی، لاہور اسلام آبادمیں ہیلپ ڈیسک قائم کردیں۔ فوٹو: فائل

تاجر برادری نے کورونا وائرس کے خلاف پاکستان میں جاری جنگ میں وزیر اعظم پاکستان کو مدد اور تعاون کی پیشکش کردی ہے۔

ایف پی سی سی آئی نے کراچی لاہور اسلام آبادمیں ہیلپ ڈیسک قائم کردیں، پی ایف وی اے نے وفاقی او رصوبائی حکومت کو تعاون کی یقین دہانی کرادی۔


تاجروں کی وفاقی انجمن ایف پی سی سی آئی کے صدر انجم نثار نے کہاکہ مشکل کی اس گھڑی میں تاجر برادری پاکستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑی ہے انہوں نے کرونا وائر سے پیدا ہونے والی صورتحال پر سنجیدہ کوششوں ، ریلیف پیکج کے اعلان اور پاکستانی قوم کا حوصلہ بلند کرنے کے لیے وزیر اعظم عمران خان کی کوششوں کی تعریف کی۔

انجم نثار نے مزید کہا کہ تاجر برادری کرونا وائرس کی جنگ میں فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹروں اور طبی عملے اور مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی سلام پیش کرتا ہے۔ ایف پی سی سی آئی نے کرونا وائرس کی وبا کی روک تھام اور معیشت کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ایف پی سی سی آئی میں خصوصی ہیلپ ڈیسک قائم کردی ہے۔

 
Load Next Story