کورونا وائرس سندھ حکومت کا قیدیوں کی تعداد کم کرنے کا فیصلہ
جیلوں میں قیدیوں کی تعداد کم کرنا چاہتا ہوں، قانون کے مطابق دیکھوں گا کہ کتنے قیدی چھوڑ سکتے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ
سندھ حکومت نے کورونا وائرس کے باعث جیلوں میں قیدیوں کی تعداد کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت جیلوں میں قیدیوں کی تعداد کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں چیف سیکریٹری، ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ، پرنسپل سیکریٹری اور آئی جی جیل شریک ہوئے۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہماری جیلوں میں 16 ہزار سے زائد قیدی ہیں، میں چاہتا ہوں جیلوں میں قیدیوں کی تعداد کم کی جائے جب کہ ضامن نہ ہونے کی وجہ سے بند قیدیوں کو رعایت دی جائے اور جو قیدی جرمانہ دینے کے قابل نہیں ان کا جرمانہ حکومت ادا کرے گی۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آئی جی جیل کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام قیدیوں کے حوالے سے فہرست بنا کر بھیجیں، تفصیلات دیکھ کر قانون کے مطابق دیکھوں گا کہ کتنے قیدیوں کو چھوڑ سکتے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے جیل میں بہترین صحت کی خدمات دینے کی بھی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ قیدیوں کو صفائی ستھرائی سے رہنے کی ہدایت دیں اور قیدیوں کو ایک دوسرے سے کچھ فاصلے پر رکھیں۔