آسٹریلیا کے خلاف سیریز ہارنے کی وجہ ناقص فیلڈنگ تھی مصباح الحق
آسٹریلیا کے خلاف ٹیم کی بیٹنگ ،بولنگ اور فیلڈنگ تینوں شعبوں میں کارکردگی خراب رہی
MUMBAI:
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ایک روزہ میچز کی سیریز ہارنے کی وجہ ناقص فیلڈنگ تھی۔
لاہورایئرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیم کی بیٹنگ ،بولنگ اور فیلڈنگ تینوں شعبوں میں کارکردگی خراب رہی۔ مصباح الحق نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کے پاس جیت کا اچھا موقع تھا لیکن وہ فائدہ نہ اٹھا سکی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم کو ہر شعبے میں بہتری کی ضرورت ہے اور خاص طور پر اچھے فاسٹ بولرز کی ضرورت ہے۔
مصباح الحق نے مزید کہا کہ کھلاڑی کبھی اچھا پرفارم کرتے ہیں اور کبھی نہیں کر پاتے اور یہ سب کھیل کا حصہ ہے اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات کا انتہائی گرم موسم بھی کھلاڑیوں کے لئے مشکلات کا باعث بنا۔
وسیم اکرم کی جانب سے ان کی ریٹائرمنٹ کے بیان پران کا کہنا تھا کہ وہ اس بیان پرکوئی تبصرہ نہیں کریں گے کیونکہ وسیم اکرم ایک بڑے کھلاڑی ہیں۔