کورونا کے باعث اجتماعات پرپابندی عوام کوذہنی طورپرقائل کرنا پڑے گا شاہ محمود قریشی
صرف نوٹیفکیشن نکالنے سے اجتماعات کا معاملہ حل نہیں ہوگا، وزیرخارجہ
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اجتماعات کے معاملے پرعوام کوذہنی طورپرقائل کرنا پڑے گا۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے پیش نظرصرف نوٹیفکیشن نکالنے سے اجتماعات پر پابندی کا معاملہ حل نہیں ہوگا، اجتماعات کے معاملے پرعوام کوذہنی طورپرقائل کرنا پڑے گا، اتفاق ہوا ہے کہ مساجد میں اجتماعات کومحدود کیا جائے، تمام علما کرام اورصوبوں نے اتفاق کیا اجتماعات سے گریزکیا جائے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: سندھ اور بلوچستان میں جمعہ کے اجتماعات پر پابندی
ہوزیرخارجہ نے کہا کہ کل کے اجلاس میں اہم فیصلے ہوئے، صوبوں اور وفاق کے درمیان رابطے بہتر بنانے کیلیے اقدامات کیے گئے، کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹرکے ذریعے صوبے، مرکزرابطے میں ہوں گے جب کہ کل کے اجلاس میں ہیلتھ ورکرزکومحفوظ کرنےکیلیے فیصلے کیے۔
وزیرخارجہ نے کہا کہ کورونا ٹیسٹ کی صلاحیت بڑھانے کیلیے مشینوں کا آرڈردیا ہے، لاک ڈاؤن کے دوران سپلائی بحال رکھنے کیلیے متعلقہ حکام کوہدایات کی گئی ہیں۔