لاہور کرکٹر وہاب ریاض رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے
قومی فاسٹ بولر کی شادی مقامی صنعتکار شاہد چوہدری کی صاحبزادی زینب سے انجام پائی ہے۔
ٹیسٹ کرکٹر وہاب ریاض رشتہ ازدواج سے منسلک ہو گئے، قومی فاسٹ بولر کی شادی ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب صنعتکار شاہد چوہدری کی صاحبزادی زینب سے ہوئی۔
لاہور میں بارات کی روانگی سے قبل ان کی سہرا بندی کی تقریب ہوئی جس میں روایتی انداز میں دلہے کی بہنوں اور دیگر رشتے داروں نے رسومات ادا کیں، اس موقع پر وہاب ریاض خاصے خوشگوار موڈ میں دکھائی دیئے۔ میڈیا سے بات چیت میں انھوں نے کہا کہ یہ ان کی پہلی شادی ہے اور ان کی شریک حیات کو والدین نے پسند کیا ہے، آج سے وہ اپنی نئی زندگی شروع کررہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ان کے خاندان کے تمام افراد اپنی بیویوں کے تابعدار ہیں اور خوشگوار زندگی گزارنے کا راز بھی یہی ہے کہ بیوی کی ہاں میں ہاں ملائی جائے اور وہ بھی اسی اصول کے تحت زندگی گزارنے کی کوشش کریں گے اور ان کی ہر بات پر عمل کروں گا۔ وہاب ریاض نے کہا کہ وہ قومی ٹیم کی جنوبی افریقہ کے خلاف ایک روزہ سیریز جیتنے پر خاصے خوش ہیں اور امید کرتے ہیں کہ گرین شرٹس اس طرح کی کامیابیاں مستقبل میں بھی سمیٹے گی۔