سانحہ راولپنڈیعینی شاہدین کی فہرست کی تیاری شروع

فہرستیں4دسمبر سے6دسمبر تک عدالتی کمیشن کے رجسٹرار محمدیارگوندل کو پیش کی جائیں گی۔

پولیس اورضلعی انتظامیہ نے عاشورہ کے روز جائے سانحہ پر تعینات تمام پولیس افسران اور اہلکاروں کی فہرست کمیشن کو پیش کر دی فوٹو: ایکسپریس/فائل

سانحہ راولپنڈی کی انکوائری کرنے والے عدالتی کمیشن کے کام کرنے کے آغازکے ساتھ ہی مدرسہ تعلیم القرآن اورفقہ جعفریہ کے افراد نے بیانات ریکارڈکرانے کے لیے عینی شاہدین کی فہرست تیارکرنا شروع کردی ہے۔

یہ فہرستیں4دسمبر سے6دسمبر تک عدالتی کمیشن کے رجسٹرار محمدیارگوندل کو پیش کی جائیں گی۔ بیان ریکارڈکرانے کے خواہش مندعینی شاہدین کو 20 روپے کے اشٹام پیپرز پر بیان حلفی دینا ہوگا،سانحے سے متاثر ہونے والی مارکیٹوں کے180دکانداروں میں سے کسی نے بھی بطور عینی شاہد بیان ریکارڈ نہ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔




پولیس اورضلعی انتظامیہ نے عاشورہ کے روز جائے سانحہ پر تعینات تمام پولیس افسران اور اہلکاروں کی فہرست کمیشن کو پیش کر دی ہے۔ عاشورہ محرم کا مکمل سیکیورٹی پلان،روٹس پر لگائے جانے والے کلوز سرکٹ کیمروںکی فہرست بھی پیش کر دی گئی۔پنجاب حکومت نے سانحے کے بعدنذر آتش کیے جانے والے پانچوں امام بارگاہوںکی تعمیر و مرمت کے لیے بھی فنڈز فراہم کرنے کا اعلان کردیا ہے، اس بابت امام بارگاہوں کے متولیوں کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے ۔
Load Next Story