بلدیہ ٹاؤن میں راشن نہ ملنے پر عوام کی پی ٹی آئی ایم پی اے کے آفس میں توڑ پھوڑ
ہمیں راشن نہیں مل رہا تاہم اگر بھوک سے مرگئے تو ذمے دار منتخب ارکان ہوں گے، علاقہ مکین
راشن نہ ملنے پر تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی کے آفس میں علاقہ مکینوں نے توڑپھوڑ کی۔
بلدیہ ٹاؤن میں راشن نہ ملنے پر علاقہ مکینوں نے رکن صوبائی اسمبلی تحریک انصاف ملک شہزاد اعوان کے آفس کا گھیراؤ کرلیا اور توڑ پھوڑ کی، علاقہ مکین نے ملک شہزاد اعوان اور فیصل واوڈا کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں راشن نہیں مل رہا تاہم اگر بھوک سے مرگئے تو ذمے دار منتخب ارکان ہوں گے۔