اسکواش لیجنڈ اعظم خان کورونا وائرس سے انتقال کرگئے

لیجنڈ کھلاڑی نے 1959 سے 1962 تک مسلسل برٹش اوپن ٹائٹل جیت کر پاکستان کا نام روش کیا

مرحوم کھلاڑی کے بیٹے واصل خان نے تصدیق کی ہے کہ ان کے والد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔ فوٹو، انٹرنیٹ

اسکواش لیجنڈ اور چار بار برٹش اوپن چیمپیئن اعظم خان کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد لندن میں انتقال کرگئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق اسکواش لیجنڈ کافی عرصے سے بیمار تھے۔ ان کے بیٹے واصل خان نے تصدیق کی ہے کہ ان کے والدمیں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد اہل خانہ نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

اعظم خان کی عمر95 برس تھی۔ انہوں نے 1959 سے 1962 تک مسلسل برٹش اوپن ٹائٹل جیت کر پاکستان کا نام روش کیا۔وہ ہاشم خان کے چھوٹے بھائی تھے۔ اسکواش فیملی نے اعظم خان کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوے ان کی مغفرت کی دعا کی ہے۔

Load Next Story