صوبوں کا عالمی بینک کے پروگرام میں شراکت داری سے انکار
وسائل پیدا کرنے کیلیے عدم اتفاق پرمشترکہ مفادات کونسل سے منظوری لی جائے گی۔
صوبوں نے وفاقی حکومت کی طرف سے عالمی بینک سے ڈویلپمنٹ پالیسی کریڈٹ پروگرام کے تحت قرضہ لینے کیلیے عالمی بینک کی شرائط ماننے سے انکارکردیا ہے۔
تاہم صوبہ سندھ نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت پرائمری تعلیم کوکیش ٹرانسفر اسکیم کے ساتھ منسلک کرنے اور اس کے لئے صوبوں و وفاق کی مشترکہ ذمے داری کی تجویزکی حمایت کی
ہے۔ ایکسپریس کو دستیاب دستاویزکے مطابق پاکستان اور عالمی بینک کے درمیان اس بات پر اتفاق ہوا ہے کہ اگرمشروط کیش ٹرانفسرزکے حوالے سے صوبوںکی طرف سے اضافی مالی وسائل پیدا کرنے اور اس کے مناسب و بہتر استعمال کے بارے میں وفاق و صوبوںکے سیکریٹریزکی سطح پر اتفاق رائے نہیں ہوتا تو اس صورت میں وفاقی حکومت کو اسکی مُشترکہ مفادات کونسل سے منظوری لینا ہوگی۔