ن لیگ پنجاب کا ’’کورونا فنڈ‘‘ قائم ٹیسٹ فوری اور مفت کیا جائے شہباز شریف
حکومت معیشت سنبھالنے میں ناکام ہوچکی ہے، شہبازشریف
مسلم لیگ (ن) نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے "کورونا فنڈ" قائم کرتے ہوئے وسیع پیمانے پر فنڈ ریزنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
وڈیو لنک اجلاس احسن اقبال اور رانا ثناء اللہ کی زیر صدارت ہوا، اس میں فیصلہ کیا گیا کہ کورونا فنڈ میں پنجاب سے ہر سینیٹر اور رکن قومی اسمبلی سے فی کس ایک ایک لاکھ روپے، ارکان صوبائی اسمبلی، ضلعی صدور و جنرل سیکریٹریز سے فی کس 25، 25 ہزار روپے لیے جائیں گے۔
اجلاس میں کورونا کے بڑھتے کیسز پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور کہا گیا کہ حکومت کے بروقت فیصلے نہ کرنے سے ملک خطرناک حالات کا شکار ہے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جہاں حفاظتی کٹس اور دیگر اشیا کی ضرورت ہو گی ن لیگ مہیا کرے گی، اس عزم کا اعادہ بھی کیا گیا کہ مسلم لیگ ن فلاحی کاموں میں برھ چڑھ کراپنا کردار ادا کرے گی۔
علاوہ ازیں ن لیگ کے صدر شہباز شریف کی زیرصدارت طبی ماہرین کا اجلاس ہوا۔ بعد ازاں اعلامیہ میں کہا گیا کہ اسپتالوں سے کورونا کے مریضوں کو الگ کیا جائے، شادی ہالز، مساجد، اسکولوں اور کالج کی عمارتوں کو قرنطینہ کے لئے استعمال کیا جائے، کورونا ٹیسٹنگ کو فوری طور پر مفت کیا جائے، سرحد پار سے آنے والوں کی فوری میپنگ کی جائے، کورونا کا تمام ڈیٹا قوم کے سامنے لایا جائے، حقائق چھپانا مسائل کا حل نہیں، کورونا مریضوں کا ہمدردی اور غم گساری سے علاج کیا جائے، تمام ڈاکٹرز، نرسز اور طبی عملے کے لئے لائف اینڈ ہیلتھ انشورنس پلان شروع کیا جائے۔
دریں اثنا شہباز شریف نے ماڈل ٹائون میں نیشنل ہیلتھ ٹاسک فورس کے ویڈیو اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم طبی ماہرین کی طرف دیکھ رہی ہے جو کورونا کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن سولجرز ہیں، ہم طبی عملے اور ان کی معاونت کرنے والے مسلح افواج، رینجرز، پولیس اور دیگر عملے کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں، اس وقت تفریق، تقسیم کی نہیں قوم کو جمع کرنے کی ضرورت ہے۔
شہبازشریف نے مزید کہا ہے کہ حکومت معیشت سنبھالنے میں ناکام ہوچکی ہے، حکومتی پالیسی سے بحران کی زد میں آئے غریب عوام پر معاشی بوجھ مزید بڑھ جائے گا، شرح سود کم سے کم 9 فیصد تک کی جائے۔
مزید برآں شہباز شریف نے چین کے صدر اور وزیر اعظم کو خطوط لکھے ہیں جس میں شہباز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پاکستانی قوم کا چین کیساتھ جذباتی لگاؤ ہے، مشکل گھڑی میں چین نے مدد کرکے ثابت کیا کہ ہم مضبوط دوستی کے بندھن میں بندھے ہیں۔