حکومت اورسپریم کورٹ این آراوعملدرآمد کیس کا متفقہ حل چاہتےہیں وزیراعظم

انسداد دہشت گردی ترمیمی بل كو جلدقانونی شكل دینا چاہتے ہیں، وزيراعظم

وزيراعظم نے کہا کہ خيبرپختونخوا، بلوچستان اور گلگت بلتستان ميں دہشت گردی كی كارروائيوں ميں ملوث عناصر كو انصاف كے كٹہرے ميں لايا جائے گا۔ فوٹو: فائل

وزيراعظم راجہ پرويز اشرف نے كہاہے كہ حكومت اور سپريم كورٹ اين آراوعملدرآمد كيس كو مل كر آئين اور قانون كے مطابق حل كرنا چاہتے ہيں۔


وفاقی كابينہ كے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزيراعظم راجہ پرويز اشرف نے كہاكہ ان کا اين آراو كيس ميں توہين عدالت كے مقدمے ميں عدالت میں پيش ہونا اس بات کا ثبوت ہے كہ پیپلزپارٹی عدالتوں كا احترام كرتی ہے۔



وزيراعظم نے کہا کہ خيبرپختونخوا، بلوچستان اور گلگت بلتستان ميں دہشت گردی كی كارروائيوں ميں ملوث عناصر كو انصاف كے كٹہرے ميں لايا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان حكومت كو صوبے ميں امن وامان كی صورتحال بہتر بنانے كے لئے سپريم كورٹ كے فيصلے پرعملدرآمد كرنے كے لئے ہدایت کی گئی ہے۔


وزيراعظم نے كہاكہ صدر آصف زرداری انسداد دہشت گردی ترمیمی بل كو جلدقانونی شكل دینا چاہتے ہیں کیونہ اس سے ملک ميں امن وامان كی صورتحال میں بہتری آئے گی۔


وزیراعظم راجہ پرویزاشرف نے کہا کہ حكومت توانائی کے بحران كو حل كرنے كے لئے بجلی گھروں كی تعداد بڑھانے كے لئے كوششيں کر رہی ہے جس سے مستقبل كی توانائی كی ضروريات كو پوراكرنے ميں مدد ملے گی۔

Recommended Stories

Load Next Story