آج کا دن کیسا رہے گا

جانیے اپنےاحوال ستاروں کی چال سے

جانیے آج کے دن آپ کے ستارے کیا کہتے ہیں۔ فوٹو : فائل

حمل:
21مارچ تا21اپریل

کاروبار میں تبدیلی ہرگز نہ کریں موجودہ کاروبار کو وسعت دینے کی کوشش کریں، عشق و محبت کے معاملات میں احتیاط کا دامن ہرگز نہ چھوڑیں اخراجات کی رفتار تیز رہے گی۔



ثور:
22 اپریل تا 20 مئی

چند دیرینہ امیدیں پوری ہونے کی توقع رکھی جا سکتی ہے لیکن اس معاملے میں بے صبری کا مظاہرہ ہرگز نہ کریں کوئی نیا شخص دوست بن سکتا ہے۔



جوزا:
21 مئی تا 21جون

کاروباری افراد اپنی محنت کا بہتر صلہ پا سکیں گے، بعض قریبی رشتہ دار اپنی حرکتوں پر ندامت کا اظہار کر سکتے ہیں مگر ان پر زیادہ بھروسا کرنا نقصان کا موجب بھی بن سکتا ہے۔




سرطان:
22جون تا23جولائی

گھریلو ماحول آپ کی جلد بازی یا آپ کے چند غلط فیصلوں کی وجہ سے الجھ سکتا ہے، رہائش کے سلسلے میں پریشانی کا سدباب کافی حد تک ہو سکے گا۔



اسد:
24جولائی تا23اگست

رہائش کے سلسلے میں پریشانی کا سدباب کافی حد تک ہو سکے گا۔گھریلو ماحول آپ کی جلد بازی یا آپ کے چند غلط فیصلوں کی وجہ سے الجھ سکتا ہے۔



سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

دماغ پر فضول قسم کے خیالات کا غلبہ رہے گا نئی سکیموں کو عملی شکل نہ دیں تو بہتر ہے نزدیکی سفر کے دوران اہم مقصد پورا ہونے کی امید ہے۔




میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

کاروبار کو وسعت تو ملے گی مگر بہتر یہ ہے کہ یہ تعلقات کاروباری حد تک رہے تو بہتر ہیں ، ملازمت سے وابستہ افراد اپنے فرائض کی تکمیل محتاط رہ کر کریں تو بہتر ہے۔



عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر

رشتہ داروں کے ساتھ اختلافات میں کمی ہو سکتی ہے اس کے ساتھ ساتھ اردگرد کے حالات سے غافل نہ رہئے ورنہ بہت کچھ گنوا سکتے ہیں۔



قوس:
23نومبر تا22دسمبر

کسی بھی سلسلے میں نہ الجھیں اپنے غصیلے جذبات پر کنٹرول کر لیجئے ورنہ حالات کا رخ کچھ اس طرح بدل سکتا ہے کہ آپ چکرا کر رہ جائیں گے۔



جدی:
23دسمبر تا20جنوری

اپنے مزاج کی بے مقصد ہر وقت بھڑکتی ہوئی آگ کو ٹھنڈا رکھنے کی کوشش کیجئے آپ کا یہ مزاج آپ کے لئے نقصان کا موجب بن سکتا ہے۔



دلو:
21جنوری تا19فروری

نئی ملازمت کے سلسلے میں ہونے والی کاوشیں کامیاب ہو سکتی ہیں، اخراجات کی زیادتی کے سبب مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔



حوت:
20 فروری تا 20 مارچ

کسی بھی معاملے میں جلدبازی نہ کریں افسران بالا سے تعلقات بہتر ہونے کی توقع ہے البتہ کوئی عزیز آپ کے گھر میں نفرت کا بیج بونے کی ہر ممکن کوشش کر سکتا ہے۔

Load Next Story