برما میں مسلمانوں پرتشدد کی ذمہ دار سیکیورٹی فورسز ہیں ہيومن رائٹس واچ

برما میں بھكشووں كے مسلمانوں کے خلاف ان پرتشدد اقدامات سے دنیا میں مذہبی كشيدگی کے خطرات بڑھ گئے ہيں

ہيومن رائٹس واچ ايشيا كے ڈپٹی ڈائريكٹر فل رابرٹس نے كہا ہے کہ برما میں ہزاروں مسلمان بے گھر کر دئیے گئے ليكن فسادات ميں سيكيورٹی فورسز خاموش تماشائی بنی رہیں۔ فوٹو: رائٹرز/ فائل

انسانی حقوق كی تنظيم ہيومن رائٹس واچ ايشيا نے برما ميں بدھ بھكشوؤں كی مسلمانوں كے خلاف پرتشدد كارروائيوں پر شديد تشويش كا اظہار كرتے ہوئے اس کا زمہ دار سیکیورٹی فورسز کو ٹہرایا ہے۔

ہيومن رائٹس واچ ايشيا كے ڈپٹی ڈائريكٹر فل رابرٹس نے كہا ہے کہ برما میں روہینگیا ميں گاؤں كے گاؤں جلا ديئے گئے اور ہزاروں مسلمان بے گھر کر دئیے گئے ليكن فسادات ميں سيكيورٹی فورسز خاموش تماشائی بنی رہیں۔


انھوں نے مزید کہا كہ برما میں بھكشووں كے مسلمانوں کے خلاف ان پرتشدد اقدامات سے دنیا میں مذہبی كشيدگی کے خطرات بڑھ گئے ہيں۔

فل رابرٹس نے کہا کہ بھكشو چند سال قبل تک جمہوريت اور انسانی حقوق کی پاسداری كے لئے آواز اٹھاتے تھے ليكن آج وہ مسلمانوں كی بے دخلی اورانہيں الگ كرنے كی باتيں كررہے ہيں۔

 

Recommended Stories

Load Next Story