لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں مزید13 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق
صوبے بھر میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 ہزار398 تک پہنچ گئی ہے۔
ISLAMABAD:
پنجاب کے مختلف علاقوں میں مزید 13 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعد صوبے بھر میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 ہزار398 تک پہنچ گئی ہے۔
محکمہ صحت پنجاب کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے بھر کے سرکاری اسپتالوں میں لائے گئے مریضوں میں سے 13 میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے۔ جن میں سے 7 کا تعلق لاہور ، 4 کا راولپنڈی جبکہ ایک ایک مریض کا تعلق قصور اور نارووال سے ہے۔ ان تمام افراد کو بھرپور طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ دو برس قبل بھی پنجاب میں ڈینگی کی وبا سے درجنوں افراد موت کی ابدی نیند سوگئے تھے اور رواں برس بھی اب تک اس سے 2 ہزار398 افراد متاثر ہوچکے ہیں۔