کورونا وائرس اے ڈی بی کی پاکستان کیلئے 20 لاکھ ڈالر گرانٹ کی منظوری
امداد سے ڈائیگناسٹک کٹس، ایمرجنسی میڈیکل سپلائی اور دیگر طبی آلات و اشیاء کی خریداری میں مدد ملے گی۔
ایشیائی ترقیاتی بینک نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو 20 لاکھ ڈالر گرانٹ جاری کرنے کی منظوری دیدی۔
اے ڈی بی نے اعلامیے میں کہا کہ یہ امداد ایشیا پیسفک ڈیزاسٹر ریسپانس فنڈ سے فراہم کی جارہی ہے، جس سے ڈائیگناسٹک کٹس، ایمرجنسی میڈیکل سپلائی اور دیگر طبی آلات و اشیاء کی خریداری میں مدد ملے گی۔
یہ گرانٹ اے ڈی بی کی طرف سے 20 مارچ کو پہلے سے منظور کی جانیوالی 5 لاکھ ڈالر کے علاوہ ہے اور پاکستان کیلئے منظور کردہ 25 لاکھ ڈالر کی فوری امداد کا حصہ ہے۔
اے ڈی بی کے کنٹری ڈائریکٹر پاکستان زیانگ ینگ نے کہا کہ اے ڈی بی اس کے علاوہ بھی کورونا وائرس سے نمٹنے پاکستان کے ساتھ تعاون کرے گا۔