کراچی میں کورونا کے بعد کانگو وائرس میں مبتلا خاتون جاں بحق
خاتون کو تشویشناک حالت میں اسپتال لایا گیا تھا
جناح اسپتال میں زیر علاج کانگو وائرس میں مبتلا 37 سالہ خاتون جان کی بازی ہار گئی۔
جناح اسپتال کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق ضلع تھرپارکر کی رہائشی 37 سالہ خاتون کانگو وائرس کے باعث انتقال کر گئیں جنہیں تشویشناک حالت میں 25 مارچ کو اسپتال لایا گیا تھا جب کہ رواں برس سندھ بھر میں کانگو وائرس کے دو کیس رپورٹ ہوچکے ہیں۔
واضح رہے کہ کانگو وائرس میں مبتلا پہلے مریض کو صحتیاب ہونے کے بعد جناح اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا تھا۔