بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات بیلٹ پیپر کی چھپائی مکمل ترسیل شروع
الیکشن کمیشن نے بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے لئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی مکمل کرکے اس کی ترسیل شروع کردی ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق بلوچستان میں 7 دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے لئے اسلام آباد اور کراچی میں واقعے پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان کے چھاپہ خانوں میں 65 لاکھ بیلٹ پیپرز چھاپے گئے ہیں۔ جن کی ترسیل پاک فوج کے خصوصی طیارے کے ذریعے کوئٹہ کی جارہی ہے جبکہ پیر سے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے بلوچستان کے دوردراز علاقوں میں بیلٹ کی ترسیل کاکام شروع ہوگا جو دو روز میں مکمل کرلیا جائے گا۔
الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق پاک فوج کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کے انتظامات کے لیے 2سی ون تھرٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرادی گئی ہے۔ 2دسمبر کوبلوچستان کے تمام اضلاع میںبیلٹ پیپرز اور دیگرضروری سامان کی فراہمی مکمل کرلی جائے گی۔ عملے کی تعیناتی کاکام بھی مکمل کرلیاگیا۔آئندہ 2روز میںضلعی ہیڈ کواٹرزمیں عملے کی ضروری تربیت کاکام بھی مکمل کر لیا جائے گا۔