کورونا وائرس سے متاثر وزیر تعلیم سندھ سعید غنی صحتیاب
میرے کورونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ نیگیٹو آئی ہے اور ڈاکٹرز کے مطابق میں بالکل صحتیاب ہوں، سعید غنی
کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے وزیر تعلیم سندھ سعید غنی صحتیاب ہوگئے۔
کورونا وائرس کے مرض نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جس سے وزیر تعلیم سندھ سعید غنی بھی نہ بچ پائے تاہم بہتر علاج کے بعد وہ صحتیاب ہوگئے اورکورونا کو شکست دے دی۔
سعید غنی سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی صحتیابی کی خبر دیتے ہوئے کہا کہ الحمد اللہ آج میرے کورونا وائرس کے ہونے والے ٹیسٹ کی رپورٹ نیگیٹو آئی ہے اور ڈاکٹرز کے مطابق میں بالکل صحتیاب ہوں۔
وزیر تعلیم سندھ نے کہا کہ میں آپ تمام خیر خواہوں کا شکرگزار ہوں جنہوں نے گزشتہ 10 روز میں میرے لئے دعائیں کیں اور میری حوصلہ افزائی کی، انشااللہ میری کوشش ہوگی کہ آئندہ بھی اپنی ذمہ داریاں بہتر طور پر انجام دے سکوں۔