گجرانوالہ میں ن لیگی رہنما اور انکے بھائی کے گھر پر کروڑوں روپے کی ڈکیتی

ڈاکو اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 2کروڑ کے زیورات ، 55لاکھ روپے نقدی، غیر ملکی کرنسی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔

ڈکیتی کی کارروائی گزشتہ رات ساڑھے 9بجے سے رات ڈھائی بجے تک جاری رہی تاہم پولیس اس سارے واقعے سے لاعلم رہی۔ فوٹو؛ ایکسپریس نیوز۔


گوجرانوالہ میں مسلم لیگ ن کے رہنما مظہر بشیر اور ان کے بھائی کے گھروں سے ڈاکو کروڑوں روپے کے ریورات، نقدی اور غیر ملکی کرنسی لوٹ لوٹ کر فرار ہو گئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق گجرانوالہ میں مسلم لیگ ن گھکر منڈی کے صدر مظہر بشیر کے بھائی کے جی ٹی روڈ پر واقع گھر کی کھڑکی توڑ کر 15 ڈاکو اندر داخل ہو ئے اور دونوں گھروں کے اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 2کروڑ روپے کے زیورات ، 55لاکھ روپے نقدی، غیر ملکی کرنسی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔ مظہر بشیر کی ہمشیرہ کے مطابق ڈاکووں نے لوٹاہوامال وہیں بیٹھ کر آپس میں تقسیم کیا، اسی دوران مسلم لیگ یوتھ ونگ کے سٹی صدر شعیب بٹ ملنے کے لئے آئے تو ڈاکوؤں نے انہیں بھی قابو کر لیا اور ان سے بھی 5لاکھ روپے چھین لئے، واردات گزشتہ رات ساڑھے 9بجے سے رات ڈھائی بجے تک جاری رہی اورپولیس اس سارے واقعے سے لاعلم رہی۔

Load Next Story