کورونا کے چیلنج سے نمٹنے کیلیے وفاقی حکومت کا ایک اور اقدام
حکومت نے انگریزی، اردو، پنجابی، پشتو، سندھی، بلوچی اور کشمیری زبان پر مبنی ہیلپ لائن کا آغاز کردیا
ISLAMABAD:
کورونا وائرس کے چیلنج سے نمٹنے کیلیے وفاقی حکومت کا ایک اور اہم قدم اٹھایا ہے۔
وفاقی حکومت کی جانب سے عالمی وبا کورونا سے نمٹنے کے لیے ایک اور قدم اٹھاتے ہوئے ملک کے طول و عرض میں کورونا کے بارے میں تمام ضروری معلومات مقامی زبانوں میں پہنچانے کے لیے واٹس ایپ ہیلپ لائن کا اجرا کیا گیا ہے۔
حکومت کی جانب سے انگریزی، اردو، پنجابی، پشتو، سندھی، بلوچی اور کشمیری زبان پر مبنی ہیلپ لائن کا آغاز کیا گیا ہے جس کی کی بدولت شہری کورونا کے بارے میں اپ ڈیٹ، خطرے کی صورتحال اور کورونا ٹیسٹ کے حوالے سے نزدیکی لیبارٹری کے بارے میں جان سکیں گے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے، واٹس ایپ ہیلپ لائن عوام کو مستند معلومات کی فراہمی میں اہم قدم ہے ، واٹس ایپ ہیلپ لائن پر پیغام بھیجتے ہی مطلوبہ معلومات فراہم کردی جائیں گی۔