تین روزہ ’’ پاکستان برائیڈل کٹیورویک ‘‘ اختتام پذیرہوگیا
فیشن ویک میں ملک کے معروف ڈیزائنرز نے موسم سرما کی مناسبت سے تیارکردہ عروسی ملبوسات کو متعارف کروایا
زندہ دل لوگوں کے شہر لاہور میں '' پاکستان برائیڈیل کٹیورویک '' اختتام پذیر ہوگیا۔ تین روز تک جاری رہنے والے فیشن ویک میں ملک کے معروف ڈیزائنرز نے موسم سرما کی مناسبت سے تیارکردہ عروسی ملبوسات کو متعارف کروایا۔
اس موقع پرمعروف ماڈلز نے ریمپ پرکیٹ واک کی جس کودیدہ زیب ملبوسات کودیکھ کر شرکاء نے خود داد دی۔ جب کہ فلم، ٹی وی ، میوزک اورفیشن کی معروف شخصیات نے بھی فیشن ویک کو تینوں روز چار چاند لگائے۔ اس حوالے سے ''ایکسپریس'' سے گفتگوکرتے ہوئے معروف ڈیزائنر اورایم پی اے حنا بٹ نے کہا کہ فیشن کے رنگ نے لاہوریوں کوبھی اپنا گرویدہ بنا لیا ہے۔ برائیڈل کٹیورویک میں جس طرح سے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اورڈیزائنرز کے کام کوسراہا ہے اس کی مثال پہلے نہیں ملتی۔ یہ بہت خوش آئند بات ہے کہ ہماری فیشن انڈسٹری باصلاحیت ڈیزائنرز کی بدولت تیزی کے ساتھ عالمی مارکیٹ میں اپنی جگہ بنارہی ہے۔
یہی وجہ ہے کہ اب فیشن شولوگوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ دوسری جانب ڈیزائنرارم خان نے کہا کہ برائیڈل کٹیورویک کے لیے خاص طورپر ملبوسات ڈیزائن کیے تھے جن کوبہت سراہاگیا۔ یہ ایک ایسا ایونٹ ہے جس کے لیے ڈیزائنرسال بھر محنت کرتے ہیں اوراگراس کا اچھا رسپانس مل جائے تووہ کسی بھی ایوارڈ سے کم نہیں ہوتا۔ میں سمجھتی ہوں کہ اس طرح کے ایونٹس کا انعقاد ہوتے رہنا چاہیے اس کی وجہ سے ایک طرف تولوگ انٹرٹین ہوتے ہیں جب کہ دوسری جانب ڈیزائنرزکوبھی اپنا کام متعارف کروانے کا بہترین موقع مل جاتا ہے۔