ترکش ائیر لائن نے لاہور سے اپنے آپریشن کا آغاز کر دیا
پیر،بدھ اور جمعہ کو پروازیں لاہور آئیں گی، منگل، جمعرات اور ہفتہ کو روانہ ہوں گی
ترکش ائیر لائن نے لاہور سے اپنے آپریشن کا آغاز کردیا۔ قبل ازیں ترکش ائیر لائن کی پروازیں اسلام آباد اور کراچی میں اپنی خدمات فراہم کر رہی تھیں۔
ترکی کے سفیر بابر جرجن نے صوبائی وزیر تعلیم و سیاحت رانا مشہود احمد خان سے ملاقات کے دوران معاہدے کو عملی جامعہ پہنایا۔ اس موقع پر ترکش ائیر لائن اسلام آباد اور کراچی کے جنرل منیجر اور انقرہ میں پاکستانی سفیر شوکت ہارون اور دیگر بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر تعلیم و سیاحت رانا مشہور احمد خان نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر معاہدے کو عملی جامعہ پہنایا۔ اس موقع پر رانا مشہور احمد خان کا کہنا تھا کہ دنیا کی بہترین ائیر لائنوں میں سے ایک ترکش ائیر لائن کا معاہدہ ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے۔
معاہدے کے نتیجہ میں عوام کو بہترین سفری سہولیات میسر آئیں گی۔ ترکش ائیر لائن کے لاہور میں آپریشن کا آغاز ترکی اور پاکستان کے عوام کو قریب لانے میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔ رانا مشہور احمد خان نے ائیر لائن کے جنرل منیجر کو مبارکباد دیتے ہوئے ترکش ائیر لائن کو یورپ کی بہترین ائیر لائن قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ثقافتی اور روایتی لحاظ سے پاکستان کا دل سمجھے جانیوالے شہر لاہور کو ملک میں دوسرا میٹروپولیٹن سٹی ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ استبول اور لاہور کے درمیان ہفتے میں 3 پروازیں چلا کریں گی۔ پیر بدھ اور جمعتہ المبارک کو لاہور سے پروازیں استنبول روانہ ہونگی جبکہ منگل، جمعرات اور ہفتہ کو استنبول سے لاہور پروازیں لینڈ کریں گی۔