رومان رئیس کا تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کیلیے خون کا عطیہ

رومان رئیس نے اس حوالے سے آواز پر لبیک کہا اور عمیر ثنا تھیلیسیمیا سینٹر پہنچ کرخون کا عطیہ دیا

کرکٹر رومان رئیس کا تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کیلیے عطیہ خون فوٹوفائل

پاکستان کے نوجوان انٹرنیشنل کرکٹر رومان رئیس تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کی جانیں بچانے کے لیے میدان میں آگئے۔


کورونا وائرس کے سبب لاک ڈاؤن کی وجہ سے تھیلیسیمیا کے مریض بچے مشکلات کا شکار ہیں اور ان کے لیے خون کے عطیات دینے والوں کی تعداد میں انتہائی کمی آئی ہے،نوجوان کرکٹر رومان رئیس نے اس حوالے سے آواز پر لبیک کہا اور عمیر ثنا تھیلیسیمیا سینٹر پہنچ کرخون کا عطیہ دیا۔

کھیلوں کے حلقوں میں رومان رئیس اس جذبے کو بے حد سراہا جارہا ہے اور امید کی گئی ہے کہ مزید قومی کھلاڑی خون کے عطیات دے کر تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کی جانیں بچانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔
Load Next Story