صوبہ پنجاب ٹیکسٹائل لیدر فارما سمیت 8 صنعتوں کو چلانے کی مشروط اجازت

سرجیکل و طبی آلات، آٹو پارٹس،فروٹس اینڈ ویجی ٹیبلز تیارکرنے والی صنعتوں کو بھی پابندی سے استثنیٰ دیدیا گیا

کھولی جانیوالی صنعتیں کم اسٹاف اور حفاظتی اقدامات کے تحت کام کر سکیں گی، پنجاب حکومت کا نوٹیفیکیشن جاری۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
پنجاب حکومت نے صوبے میں جاری جزوی لاک ڈاؤن میں نرمی کرتے ہوئے کم عملے اور حفاظتی انتظامات کے ساتھ 8 بڑی صنعتوں کو کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔

ابتدائی طور پرجن صنعتوں کو لاک ڈاؤن سے استثنیٰ دیا گیا ہے ان میں ٹیکسٹائل،سپورٹس گڈز، فارما انڈسٹری، لیدر، سرجیکل اورطبی آلات بنانے والی صنعتیں، آٹو پارٹس ، فروٹس اینڈ ویجی ٹیبلز کی اشیا بنانے والی انڈسٹری اورمیٹ پراڈکٹس تیار کرنے والی صنعتیں شامل ہیں۔


اس ضمن میں جاری سرکاری نوٹیفیکیشن کے مطابق لاک ڈاؤن کے دوران ان صنعتوں کو کام کرنے کی مشروط اجازت دی گئی ہے اور ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کم سٹاف اور حفاظتی اقدامات کے تحت کام کر سکیں گی۔

نوٹیفیکیشن میں خبر دار کیا گیا ہے کہ طے شدہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر ان صنعتوں اور یونٹوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔حکومت نے کورونا وائرس کی وجہ سے ایمرجنسی صورتحال میں معیشت کا پہیہ چالو رکھنے کیلئے یہ قدم اٹھایا ہے۔

 
Load Next Story