بین ڈنک نے قرنطینہ مکمل ہونے پر فیملی کو جوائن کرلیا

کورونا وائرس کے پیش نظر سیمی فائنل اور فائنل ملتوی ہوئے توڈنک اپنے وطن پہنچ گئے تھے۔

کورونا وائرس کے پیش نظر سیمی فائنل اور فائنل ملتوی ہوئے توڈنک اپنے وطن پہنچ گئے تھے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

پی ایس ایل 5 میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے آسٹریلوی بیٹسمین بین ڈنک نے قرنطینہ مکمل ہونے پر فیملی کو جوائن کرلیا۔

کورونا وائرس کے پیش نظر سیمی فائنل اور فائنل ملتوی ہوئے توڈنک اپنے وطن پہنچ گئے تھے، وہاں انھوں نے احتیاطی طور پر آئسولیشن اختیار کرلی تھی، آسٹریلوی حکومت کی ہدایت پر وہ بین الاقوامی سفر کے بعد ہوبارٹ میں آئسولیشن میں رہے تاہم اب اس کا دورانیہ ختم ہو گیا ہے۔


انھوں نے کہا کہ6ہفتوں کے بعددنیاہی تبدیل ہوگئی، فیملی کے ساتھ وقت گزارنا اچھا لگ رہا ہے۔

 
Load Next Story