پاک افغان سرحد عارضی طور پر کھول دی گئی
9 اپریل تک صرف افغان شہری ہی پیدل سرحد پار کرسکتے ہیں، کسٹم حکام
KANANGA, DR CONGO:
چمن اور طورخم پر پاک افغان سرحدوں کو عارضی طور پر کھول دیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق افغان حکومت نے پاکستان سے درخواست کی تھی کہ پاک افغان سرحد پر آمدورفت کو عارضی طور پر بحال کیا جائے تاکہ افغان شہری وطن واپس آ سکیں، جس پر پاکستان نے انسانی بنیادوں اور جذبہ خیر سگالی کے تحت پاک افغان سرحد کو 9 اپریل تک یک طرفہ پیدل آمدروفت کے لیے عارضی طور پر کھول دیا ہے۔
کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ صرف افغان شہری ہی بارڈر کراس کر سکیں گے تاہم افغانستان میں پھنسے پاکستانیوں کو سرحد کراس کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اس کے علاوہ نیٹو سپلائی اور دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت بھی بند رہے گی۔