عوام مغربی تہذیب مسلط کرنیکی سازشیں ناکام بنادیں منور حسن

میڈیا دو قومی نظریے کو نئی نسل کے ذہنوں میں اجاگر کرے، تنظیم اسلامی کے وفد سے گفتگو

میڈیا دو قومی نظریے کو نئی نسل کے ذہنوں میں اجاگر کرے، تنظیم اسلامی کے وفد سے گفتگو۔ فوٹو: فائل

امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن نے کہاہے کہ میڈیا کی ذمہ داری ہے کہ وہ قیام پاکستان کی بنیاد، دو قومی نظریہ کو نئی نسل کے ذہنوں میں اجاگر کرے اور نوجوانوں کو گمراہی سے بچانے کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کرے۔

ملک میں سیکولر قوتوں کے عزائم کو ناکام بنانے کیلئے ضروری ہے کہ اسلامی تہذیب و شعائر کو پروان چڑھایا جائے۔ بریگیڈئر ریٹائرڈاکٹر غلام مرتضیٰ کی قیادت میں ملاقات کیلئے منصورہ آنے والے تنظیم اسلامی کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے منور حسن نے کہا کہ بھارتی تہذیب و ثقافت کو پھلنے پھولنے کا موقع دینا کسی صورت بھی ہمارے قومی مفاد میں نہیں۔




انہوں نے کہاکہ بے حیائی کے قلع قمع کیلئے قائم کیے گئے ادارے اپنی ذمہ پوری کریں، عوام ملک پر مغربی و ہندوانہ تہذیب مسلط کرنے کی سازشیں ناکام بنادیں۔ انہو ں نے کہا کہ آج ملک و قوم جن مسائل و مشکلات سے دوچار ہے، ان سے چھٹکارا پانے کیلئے دینی و سماجی حلقوں کو معاشرتی اصلاح پر توجہ دینا ہوگی۔

Recommended Stories

Load Next Story