سانحہ راولپنڈی فائرنگ میں ملوث مزید 5 ملزمان گرفتار
مزید گرفتاریوں کا امکان،بیانات کے خواہشمندافرادکی رجسٹریشن آج سے شروع ہوگی
KABUL:
پولیس نے سانحہ راجہ بازار راولپنڈی کے حوالے سے مزید 5 ملزمان کا سراغ لگا کرانھیں گرفتار کرلیا ،پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان میںایک وہ ملزم بھی ہے جوموقع پر فائرنگ کرنے میںملوث ہے۔
اس حوالے سے راولپنڈی پولیس کے سینئرآفیسرسے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے 5 ملزمان کی باقاعدہ گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ ابھی مختلف مقامات پر پولیس کی ٹیمیں چھاپوں میں مصروف ہیں اورصبع تک مزید گرفتاریوں کا بھی امکان ہے۔ آن لائن کے مطابق سانحہ راولپنڈی کی عدالتی تحقیقات کرنیوالاجوڈیشل کمیشن آج ( پیر) سے عوام الناس اور دیگرلوگوںسے شواہداکٹھے کرنے کیلیے رجسٹریشن کاعمل شروع کرے گا۔
عوام سے کہاگیا ہے کہ اگرکسی کے پاس سانحے سے متعلق شواہدیاکوئی ثبوت موجودہیں یاوہ سانحے سے متعلق اپنابیان قلمبندکراناچاہتے ہیںتووہ جوڈیشل کمیشن سے 6 دسمبر تک رجوع کرسکتے ہیں۔ علاوہ ازیں سانحہ راولپنڈی کے متاثرہ دارلعلوم تعلیم القرآن کی انتظامیہ نے اس سانحے میں جاں بحق ہونے والے 7 طلبہ اور 4 نمازیوںکے بارے میںتفصیلات تحقیقاتی عدالتی کمیشن کوجمع کرادی ہیں۔