مساجد میں شب برا ت کے روایتی اجتماعات نہیں ہوں گے محکمۂ اوقاف پنجاب
عوام انفرادی عبادات اور وبا کے تدارک کے لیے دعاؤں کا اہتمام کریں، ہدایت نامہ جاری
محکمۂ اوقاف پنجاب نے صوبے بھر کی مساجد میں شب برات کے روایتی اجتماعات منعقد نہ کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ اوقاف و مذہبی امورکی جانب سے کورونا وائرس سے متعلق احتیاطی تدابیر کے لیے جاری کردہ ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ تمام مساجد میں شب برا ت کے روایتی اجتماعات نہیں ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں مزید 577 افراد کورونا کا شکار؛ مریضوں کی تعداد 4004 ہوگئی
محکمہ اوقاف و مذہبی امور کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب، طبی ماہرین اورعلمائے کرام کی رائے کی روشنی میں عوام اپنے گھروں میں رہ کر انفرادی عبادات کریں۔ اس موذی مرض کے تدارک کے لیے انفرادی طورپر گھروں میں دعاؤں کا اہتمام بھی کیا جائے۔