وزیراعظم یوتھ بزنس لون اسکیم کے فارمز کا آج سے اجرا
چیئرپرسن مریم نوازکووزیراعظم ہائوس میں 2کمروں کادفترالاٹ،پی اے، اسٹینوبھی فراہم
وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی اور وزیراعظم یوتھ پروگرام کی چیئرپرسن مریم نوازشریف کا وزیراعظم ہائوس میں 2کمروں پر مشتمل باقاعدہ آفس قائم کردیاگیا ہے جبکہ انھیں پرسنل اسسٹنٹ اور اسٹینوگرافر کی سہولت بھی دیدی گئی ہے۔
اس سے قبل وہ اپنے ایک مداح کے سوال کے جواب میں کہہ چکی ہیں کہ میں پی اے اور اسسٹنٹس سے کام کرانے پر یقین نہیں رکھتی، میں کام ہی اسے سمجھتی ہوں جو اپنے ہاتھ سے کیاجائے۔ وزیراعظم یوتھ بزنس قرضہ اسکیم کا آج ( پیر 2دسمبر سے) باقاعدہ آغاز کردیاجائے گا۔
اتوار کو ن لیگ کی اراکین قومی اسمبلی ماروی میمن اور لیلیٰ خان نے وزیراعظم ہائوس میں قائم مریم نوازشریف کے دفتر کا دورہ کیا اور ان سے پروگرام کے اہم نکات پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم یوتھ بزنس لون پروگرام کے فارم آج (پیر) سے نیشنل بینک اور فرسٹ ویمن بینک سے ملنا شروع ہوں گے مگر اس سے قبل ہی مریم نوازشریف سیکڑوں نوجوانوں کے اس اسکیم پر ہزاروں سوالوں کے جواب سوشل ویب سائٹ ٹوئٹر پر دے چکی ہیں۔