آن لائن کوچنگ کے بعد اب قومی کرکٹرز آن لائن فٹنس ٹیسٹ بھی دیں گے
قومی کھلاڑیوں کے ویڈیو کال پر فٹنس ٹیسٹ 20 اپریل کو ہوں گے
آن لائن کوچنگ کے بعد اب قومی کرکٹرز کے لیے آن لائن فٹنس ٹیسٹ کا بھی پلان سامنے آیا ہے۔
ذرائع کے مطابق قومی کھلاڑیوں کے ویڈیو کال پر فٹنس ٹیسٹ 20 اپریل کو ہوں گے، یہ فٹنس ٹیسٹ پلان مرحلہ وار ترتیب دیا گیا ہے، اس پلان میں سینٹرل کنٹریکٹ کے ساتھ ڈومیسٹک کرکٹرز کے فٹنس رکھے گئے ہیں جس میں کھلاڑی گھر پررہتے ہوے ویڈیو لنک پر ان کی فٹنس کو پرکھا جائے گا۔
کورونا وائرس کی وجہ سے اس طریقے سے کرکٹرز کی فٹنس جانچنے کا فیصلہ مشاورت سے کیا گیا ہے تاکہ لڑکے متحرک رہیں اور اپنی فٹنس پر توجہ برقرار رکھ سکیں، کوچزاور ٹرینرز کی جانب سے فٹنس پلان پہلے ہی سب کو بجھوایا جاچکا ہے، اب آن لائن ؤیڈیوز کے بارے میں طریقہ کار سے بھی جلد تمام کرکٹرز کو آگاہ کردیا جائے گا، ڈومیسٹک کھلاڑیوں کو اپنی اپنی ٹیموں کے ٹرینرز سے رابطہ کرنے کو کہا گیا ہے ۔کورونا وائرس کے موجودہ حالات میں بہتری کے بعد باقاعدہ فزیکل فٹنس ٹیسٹ اب جون میں لیے جائیں گے جس میں جم، یویو، ایک کلومیٹر رننگ سمیت تمام ضروری امورز کو مدنظر رکھا جاے گا۔ہیڈکوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق پہلے ہی تمام کرکٹرز کو ہدایت کرچکے ہیں کہ اپنی فٹنس کے معاملے میں تساہل نہ برتیں۔ ان حالات میں بھی ہرممکن طریقے سے اپنی فٹنس پر فوکس رکھیں تاکہ جیسے ہی صورت حال بہتر ہو اور کرکٹ سرگرمیاں بحال ہو۔سب لڑکے میدان میں اترنے کے لیے تیار ہوں۔