اندرون و بیرون ملک پروازوں کی بندش میں 21 اپریل تک توسیع
چاروں وزرائے اعلیٰ کے طیاروں، چارٹرڈ طیاروں، ہیلی کاپٹر، تمام فلائنگ کلب کے چھوٹے طیارے بھی نہیں اڑ سکیں گے
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اندرون و بیرون ملک پروازوں کے فضائی آپریشن پر پابندی میں 21 اپریل تک توسیع کردی۔
ترجمان ایوی ایشن ڈویژن کے مطابق اندورن و بیرون ملک فضائی آپریشن کی پابندی میں توسیع کے حوالے سے حکم نامہ جاری کردیا گیا جس کے تحت اندرون و بیرون ملک کی تمام پروازوں پر 21 اپریل تک پابندی عائد ہوگی صرف خصوصی اجازت کے تحت آپریٹ ہونے والی پروازوں کو پاکستانی ائیرپورٹس پر اترنے کی اجازت ہوگی۔
انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک پروازوں پر پابندی سے قبل سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایک اور نوٹم جاری کیا جس میں جنرل ایوی ایشن کے طیاروں اور چارٹر طیاروں پر پابندی میں بھی 21 اپریل تک توسیع کردی گئی ہے۔
نوٹم کے مطابق چاروں وزرائے اعلیٰ کے طیاروں، چارٹرڈ طیاروں، ہیلی کاپٹر، تمام فلائنگ کلب کے چھوٹے طیاروں کو بھی اڑنے کی اجازت نہیں ہوگی۔