ٹوئٹر پرشعیب ملک اور رمیز میں جنگ چھڑ گئی

ریٹائرمنٹ کے مشورے پر آل راؤنڈر کے مذاق نے کمنٹیٹرکو بھڑکا دیا

ریٹائرمنٹ کے مشورے پر آل راؤنڈر کے مذاق نے کمنٹیٹرکو بھڑکا دیا

ٹویٹر پر شعیب ملک اور رمیز راجہ میں جنگ چھڑ گئی، ریٹائرمنٹ کا مشورہ دیے جانے پر آل راؤنڈر کے مذاق نے سابق کپتان کو بھڑکا دیا۔


تفصیلات کے مطابق سابق ٹیسٹ اوپنر اور موجودہ کمنٹیٹر رمیز راجہ نے گذشتہ دنوں کہا تھا کہ شعیب ملک اور محمد حفیظ کو ریٹائر ہوجانا چاہیے، اسی میں پاکستان کرکٹ کی بہتری ہے، نوجوان کرکٹرز کا ایک پول موجود ہے، ہمیں اب آگے کی طرف دیکھنا چاہیے۔ جواب میں شعیب ملک نے بھی سوشل میڈیا پر مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ رمیز بھائی میں آپ کی بات سے اتفاق کرتا ہوں،ہم تینوں کا کیریئر ہی اختتام کے قریب ہے، آئیے مل کر عزت سے ریٹائر ہوں،کیا اس کو 2022میں پلان کریں؟ اس پر رمیز کو غصہ آ گیا۔

انھوں نے لکھا کہ آپ مجھے کہاں سے ریٹائر ہونے کا کہہ رہے ہیں، کیا میں پاکستان کرکٹ کی بہتری کے لیے آواز بلند کرنے سے ریٹائرمنٹ لے لوں، میں ملکی کرکٹ کو ٹاپ پر دیکھنا چاہتا ہوں کیا اس کو خیر باد کہہ دوں، ملک صاحب میں ان چیزوں پر کبھی ریٹائرمنٹ نہیں لے سکتا،آپ لوگوں کے لیے اگلے سال کمنٹری کی طرف آنا مشکل ہوگا تب آپ میری جتنی عمر کے لگ بھگ ہوچکے ہوں گے، مجھے آپ لوگوں کو استاد بن کر بتانے کی ضرورت نہیں، میں نے تو اپنی کپتانی کے دورمیں کھیل سے کنارہ کشی کا اعلان کردیا تھا، سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر تکنیکی معاملات سے واقفیت نہ ہونے پر رمیز راجہ نے شعیب ملک کے منیجر پر اپنی ٹویٹس ڈیلیٹ کرنے کا الزام بھی عائد کیا جو درست نہ تھا کیونکہ ٹوئٹس موجود تھیں۔
Load Next Story