ملتان میں امدادی رقم کی تقسیم کے دوران بھگدڑ سے خاتون جاں بحق 20 زخمی
جاں بحق ہونے والی 80 سالہ خاتون کی شناخت نذیراں بی بی کے نام سے ہوئی ہے
احساس پروگرام کے تحت نقد رقم کی تقسیم کے دوران بھگدڑ سے ایک خاتون جاں بحق جب کہ 20 افراد زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ملتان کے قاسم پور سینٹر میں احساس پروگرام کے تحت مستحقین میں نقد رقوم کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچ گئی۔ جس کے نتیجے میں ایک خاتوں جاں بحق جب کہ متعدد افراد زخمی ہوگئیں۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والی 80 سالہ خاتون کی شناخت نذیراں بی بی کے نام سے ہوئی ہے خاتون کی لاش اور زخمیوں کو نشتر اسپتال ملتان منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے احساس پروگرام کے تحت مستحق خاندانوں کو ماہانہ 12 ہزار روپے نقد دیئے جارہے ہیں۔ اس پروگرام کے تحت 144 ارب روپے تقسیم کیے جائیں گے۔