محمد یوسف نے خود کو مصروف رکھنے کی ٹپس پر مبنی ویڈیو جاری کردی
گھر میں رہ کر خود کو قیدی نہ سمجھیں بلکہ نماز اور قران پاک کی تلاوت کو عادت بنائیں، محمد یوسف
سابق کپتان محمد یوسف نے کورونا وائرس میں گھر پر رہنے کی اہمیت کے ساتھ خود کو مصروف رکھنے کی ٹپس پر مبنی ویڈیو جاری کی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو میں محمد یوسف کا کہنا ہے کہ عالمی وبا کا مقابلہ کرنے کے لیے خود کو گھر تک محدود رکھنا بہت ضروری ہے۔ گھر میں رہ کر خود کو قیدی نہ سمجھیں بلکہ نماز پڑھنے اور قران پاک کی تلاوت کرنے کو عادت بنائیں ۔ اس کے ساتھ اپنی فٹنس پر توجہ دیں۔
اس ویڈیو میں پاکستان کے کامیاب ترین بلے باز نے مختلف جسمانی مشقیں بھی کرکے دکھایا ہے، جو ایک کمرے میں رہتے ہوے با آسانی سے ہر بندہ کرسکتا ہے۔ محمد یوسف کے فینز اور سوشل میڈیا صارفین کی اکثریت اس ویڈیو کو کافی سرارہی ہے۔