کراچی صفورا گوٹھ میں ملزمان نے جعلی بینک بناکر شہریوں کولاکھوں روپے سے محروم کردیا
جعلی بینک میں کام کرنے والے عملے نے درجنوں افراد کو جعلی پے آرڈر بنا کر دیئے جن سے گاڑیوں کی لیزنگ کی گئی
CAPETOWN:
جعلی چیک اور پے آرڈر کے بعد اب چالاک ملرمان نے فراڈ کا نیا طریقہ نکال لیا اور صفورا گوٹھ میں جعلی بینک بنا کر لوگوں کو ان کے لاکھوں روپوں سے محروم کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق شہر کے مصروف علاقے صفورا گوٹھ میں نامعلوم ملزمان نے ایک ہفتہ قبل نجی اسلامی بینک کی ایک برانچ کھولی جس کا باقاعدہ بورڈ لگایا گیا، عملہ بھی تعینات کیا گیا اور درجنوں لوگوں کو جعلی پے آرڈر بنا کر دیئے گئے جن سے گاڑیوں کی لیزنگ کی گئی، شہریوں کو ان کے لاکھوں روپے سے محروم کرنے بعد ملزمان بینک بند کرکے فرارہوگئے، فراڈیوں کا نشانہ بننے والے متاثرہ افراد نے جب تھانہ گلستان جوہر میں مقدمات درج کرائے تواس کے بعد ایف آئی اے، سی پی ایل سی اور مقامی نجی بینک کی انتظامیہ حرکت میں آئی اور اس معاملے کی تحقیقات شروع کی گئی ، لوگوں کے لاکھوں روپے لوٹنے والوں کے خاکے بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔
متاثرہ افراد کا کہنا ہے کہ یہاں دیگر بینکوں کی طرح یوٹیلٹی بلز جمع نہیں کیے جاتے تھے اور جب بھی عملے سے پوچھا جاتا تو وہ کہتے کہ ابھی بینک کا کام چل رہا ہے اور یہ سروس بھی جلد شروع کردی جائے گی۔