طبی عملہ کورونا جنگ میں نئی تاریخ رقم کرنے میں مصروف

حکومت کی ہدایت پر ہر اسپتال میں قائم کورونا آئسولیشن وارڈ میں ڈاکٹرز،نرسز اور پیرامیڈیکس کی چھ گھنٹے کی شفٹ بنائی گئی۔

حکومت کی ہدایت پر ہر اسپتال میں قائم کورونا آئسولیشن وارڈ میں ڈاکٹرز،نرسز اور پیرامیڈیکس کی چھ گھنٹے کی شفٹ بنائی گئی۔ فوٹو: فائل

پنجاب بھر کے پیرامیڈیکس اورہزاروں نرسزجان کی پروا نہ کئے بغیر کورونا وائرس کیخلاف جاری جنگ میں صف اول میں جنگی بنیادوں پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

پنجاب بھر کے25ٹیچنگ اسپتالوں، 135 ضلعی اسپتالوں اور50 سے زائد تحصیل اسپتالوں میں مجموعی طورپر40 ہزار کے لگ بھگ ڈاکٹرز،80ہزار سے زائد پیرامیڈیکس اورہزاروں نرسزجان کی پروا نہ کئے بغیر کورونا وائرس کیخلاف جاری جنگ میں صف اول میں جنگی بنیادوں پر خدمات انجام دے رہے ہیں،اس صورتحال میں طبی خراج تحسین کا مستحق ہے، حکومت کی ہدایت پر ہر اسپتال میں قائم کورونا آئسولیشن وارڈ میں ڈاکٹرز،نرسز اور پیرامیڈیکس کی چھ گھنٹے کی شفٹ بنائی گئی۔


ینگ ڈاکٹرز کے مرکزی رہنماڈاکٹر سلمان حسیب ، عاطف چودھری، پیرا میڈیکس کے چیئرمیں ملک منیر نے بتایا کہ زندگی میں بہت کم مواقع ملتے ہیں جب آپ قوم اور ملک کے لیے کچھ کر گزرتے ہیں، ہمارا یقین ہے کہ ہم سب ملکر یہ جنگ ضرور اور جلد جیتیں گے اوریہ جیت صرف ہماری نہیں بلکہ پوری قوم کی جیت ہوگی۔

 
Load Next Story